تیونیسیا،12؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شمالی افریقی ملک تیونس کی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ جہادی سرگرمیوں کے لیے بھرتی کا عمل جاری رکھے ہوئے چھ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ان افراد کی گرفتاریاں المْنستیر نامی علاقے میں کی گئی ہیں۔ گرفتار ہونے والوں کی عمریں انیس سے اکاون برس کے درمیان ہیں۔ ان افراد نے لیبیا میں سرگرم دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے ساتھ رابطوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔ تیونسی شہریوں کو جہاد کی ترغیب دے کر لیبیا پہنچایا جا رہا تھا۔ ان افراد نے سکیورٹی حکام کو بتایا کہ وہ بھی خفیہ انداز میں عسکری سرگرمیوں میں شامل ہونے کی تربیت حاصل کر چکے ہیں۔ تیونسی حکام کے مطابق ’اسلامک اسٹیٹ‘ کی صفوں میں تین ہزار کے قریب تیونسی باشندے شامل ہیں۔